تہران: ایران کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ہے۔

باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر بیر جند کے نزدیک قائم آئل ریفائنری کے لیے قائم کیے گئے تیل کے ذخائر میں اتوار کے روز آگ بھڑک اٹھی 2دھماکے بھی ہوئے، آواز دور دور تک سنی گئی۔آگ نے ریفائنری میں موجود تیل کے تمام18ذخائر کولپیٹ میں لے لیا ہےابتدائی طور پر15لاکھ لیٹر فیول جل چکا ہے۔IRNA کی رپورٹ کے مطابق فائر فائٹرز کو روانہ کر دیا گیا ہےمیلوں دور سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے لیکن آگ لگنے کی ابتدائی وجوہات کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

یہ آئل ریفائنری بیر جند کے خصوصی اکنامک زون میں قائم ہے ‘ ارنا ‘ کے مطابق آگ بجھانے کی ماہر ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے بیر جند اکنامک زون روانہ کی جا چکی ہیں،فوری طور پر ریفائنری کے لیے قائم کردہ ذخائر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ تاہم اس بارے میں ممکنہ تحقیقات سے ہی حقائق سامنے آ سکیں گے۔ ابھی تک کسی متعلق وزیر یا وزارت نے بھی اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے-

Shares: