گو جرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ کی رپورٹ )ہ شدید دھند نے دو طالبات کی جان لے لی۔دھندکے باعث موٹر سائیکل رکشاؤں اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں دو طالبات جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور وں سمیت چھ افرادشدید زخمی ہو گئے۔شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر415ج ب کی طالبات اعجاز احمد کی17سالہ بیٹی حاجرا،طارق کی 18سالہ بیٹی میرب، محمد نسیم کی17سالہ بیٹی فائزہ، عتیق کی18سالہ بیٹی سائرہ،آصف کی19سالہ بیٹی اقراء،چک نمبر416ج ب کے عبدالستار کی 18سالہ بیٹی بزیلہ،گاؤں کے رکشہ ڈرائیورنعمان کے رکشہ پر سوارحصول تعلیم کیلئے گوجرہ کی جانب آرہی تھیں کہ رکشہ گنے سے لوڈ ٹرالی کو کراس کر رہا تھا موچیوالہ روڈپر مخالف سمت سے آنیوالے چک نمبر352ج ب کے رکشہ ڈرائیورفیاض خان کے ساتھ ٹکر ہو گی جس کے نتیجہ میں رکشہ پر سوار تمام افراد شدیدزخمی ہو گئے۔
جبکہ ٹرالی طالبات حاجرااورمیرب پر چڑھ گئی جس کے باعث دونوں طالبات حاجرا اور میرب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے اقراء آصف کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدمخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے دیگرزخمیوں کو طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔
ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔
میہڑ سے منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکرایک شخص جاں بحق ،جاں والا شخص 65سالا عبدالمنان ڈیپر بتایا جارہاہے
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کہ لئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیاہے.








