تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین کو کوئٹہ ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

شعیب شاہین کو کوئٹہ سے واپس لاہور یا کراچی بھجوائے جانے کے امکانات ہیں، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین اگلے 3 روز بلوچستان میں ورکرز کنونشن میں خطاب کیلئے کوئٹہ پہنچے، شعیب شاہین کو کہا گیا ایئرپورٹ سے باہر نہ نکلیں ورنہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیں گے، اس کی مذمّت کرتے ہیں، پاکستان میں کوئی حکومت نہیں، لاقانونیت ہے،ہم کس لیول پلئینگ فیلڈ کے بارے میں بات کر رہے ہیں،

صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عزیز خان کاکڑ کا کہنا ہے کہ بیرسٹر شعیب شاہین کو کوئٹہ ائیرپورٹ کے اندر سے گرفتار کر لیا گیا، دو آپشن دیئے یا واپس چلے جائیں یا 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری دیں،

واضح رہے کہ بلوچستان میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے شیر افضل مروت نے خطاب کرنا تھا، گزشتہ روز شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد شعیب شاہین نے اعلان کیا تھا کہ وہ بلوچستان جائیں گے اور کنونشن سے خطاب کریں گے،

Shares: