سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے کہاکہ جو عدالت کا حکم ہے اس پر عمل کریں گے جس طرح سپریم کورٹ نے ہدایات دی ہیں ویسے ہی ہوگا ۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر کے آئندہ آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق درخواستوں پر کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بھی کی جبکہ بیرسٹر عمیر نیازی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رات بارہ بجے تک انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آج رات بارہ بجے تک انتخابی شیڈول جاری کرے۔ حکم نامے کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی آج ہی شیڈول جاری کرینگے، پیر کو ڈی آر اوز آر آوز تربیت کا دوبارہ آغاز کرینگے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا انعقاد آئین کا تقاضہ ہیں، ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے متضاد ہے۔

Shares: