مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازیخان :کمانڈنٹ نہ ہونےسے بلوچ لیوی ملازم منہ زور ہوگئے،صوبیدارمیجربے بس

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) کمانڈنٹ نہ ہونے کی وجہ سے بلوچ لیوی ملازم منہ زور ہوگئے،صوبیدارمیجربے بس،نائب صوبیدارلائن آفیسرقاسم نے مسکیٹ کی لکڑیوں کی آڑ میں قیمتی لکڑی بیچ ڈالی،ریاض حوالداراحاطہ پکٹ انچارج نائٹ ڈیوٹی بلوچ لیوی لائن نے گائے کے بہانے قیمتی لکڑی ڈالے میں لوڈ کرکے اپنے گھر وہوا لے گیا۔ان منہ زوربلوچ لیوی ملازمین کے آگے صوبیدارمیجرغلام رسول بزداربے بس ہوگیا ہے
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی سپیشل ریزروفورس بلوچ لیوی میں کمانڈنٹ کی سیٹ کافی عرصہ سے خالی ہے ،اضافی چارج والے کمانڈنٹ کے پاس وقت نہ ہونے کی وجہ سے بلوچ لیوی کے ملازمین منہ زور ہوگئے ہیں ۔موجودہ صوبیدارمیجرکوکسی خاطرمیں نہ لاتے ہوئے من مانیاں کرنے لگے ہیں ،بلوچ لیوی لائن میں موجود سرکاری لکڑی ودیگرسامان اپنی وراثت بنالیا ہے ۔

گذشتہ ماہ صوبیدارمیجرکی غیرموجودگی میں صفائی کی آڑمیں بلوچ لیوی لائن میں اُگے ہوئے مسکیٹ کے درخت اور جھاڑیاں قاسم نامی نائب صوبیدارجوکہ بلوچ لیوی کا لائن آفیسرہے نے کٹوائی تھیں اور مبینہ طورکسی لکڑی کے بیوپاری کوبیچ دی تھیں لیکن صوبیدارمیجرغلام رسول بزدارکے علم میں آنے کی وجہ سے وہ لکڑیاں اس وقت لکڑی کے بیوپاری کو نہ اٹھانے دی گئیں

ذرائع کے مطابق دوہفتے قبل مورخہ 03دسمبربروزاتوارکولائن آفیسرنائب صوبیدارقاسم نے صوبیدارمیجرغلام رسول بزدارکی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کٹی ہوئی مسکیٹ کی لکڑیوں کی آڑمیں بلوچ لیوی لائن میں گرے ہوئے درختوں کی ٹرالی لوڈ کراکر بیچ ڈالی اورسرکاری لکڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اپنی جیب میں رکھ لی اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کرائی اور نہ ہی کاٹھ کباڑ یالکڑی کی فروخت کیلئے اخباراشتہاردیاگیا اور نہ ہی کوئی نیلامی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کابتاناہے کہ جب کچھ ملازمین نے لائن آفیسرنائب صوبیدارقاسم سے کہا کہ آپ نے نیلامی کے پراسس کے بغیرلکڑیاں بیچ دی ہیں ،آپ کا یہ فعل قانون وقاعدے کے خلاف ہے تو موصوف لائن آفیسرنائب صوبیدارقاسم نے ان ملازمین کودھمکاتے ہوئے کہاکہ تم کون ہومجھ سے پوچھنے والے یاقانون و قاعدے بتانے والے ؟،کیا یہ لکڑیاں تمہارے باپ کی ہیں؟ ،میں لائن آفیسر ہوں اور پوری بلوچ لیوی کامالک ہوں ،جوکچھ بیچوں یامیں اپنے گھرلے جاؤں ،تم کون ہومجھ سے پوچھنے والے؟۔

اسی طرح حوالدارریاض احاطہ پکٹ نائٹ ڈیوٹی بلوچ لیوی لائن نے ایک اور اہلکارسے ملی بھگت کرکے ڈالے پر گائے بھجوانے کے بہانے خشک شیشم کی قیمتی لکڑی ڈالے پر لوڈ کرکے اپنے گھر وہوا لے گئے ۔

ذرائع کابتانا ہے کہ یہ وارداتیں اس وقت کی جاتی ہیں جب صوبیدارمیجرغلام رسول بزدارکہیں وزٹ پرگیا ہواہوتا ہے ،تب یہ بلوچ لیوی کے منہ زورملازم اپنی کارروائیاں ڈالتے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے بلوچ لیوی کا مستقل کمانڈنٹ تعینات کرنے اور سرکاری املاک ،سرکاری لکڑی اور مشینری کے نقصان میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کامطالبہ کیا ہے ۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں