اسلام آباد(محمداویس) : 8فروری2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں کتنے ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے کسی کو معلوم نہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا مگر ووٹرز کی تعداد ابھی تک جاری نہیں کی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط لکھا مگر اس خط کے جواب میں بھی تعداد نہیں بتائی گئی-

باغی ٹی وی: خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات 2024میں کل کتنے ووٹر رائے حق داہی استعمال کرسکتے ہیں اس حوالے سے کسی قسم کا ڈیٹا الیکشن کمیشن نے ابھی تک جاری نہیں کیا ہے آخری بار 25 جولائی 2023 کو ووٹرز کا ڈیٹا جاری کیا گیا مگر انتخابات مردم شماری کی منظوری کے بعد تاخیر کا شکار ہوئے اور الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کی اسی دوران ووٹر لسٹوں کو ڈی فریز کر کے نئے ووٹرز رجسٹرڈ کئے گئے 25ستمبر 2023 کو ووٹر لسٹیں غیر منجمند کی گئی جو 28 اکتوبر 2023 کو دوبارہ منجمند کردی گئیں-

ایک ماہ اور 19دن گزرنے کے باوجود ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹیں جاری نہیں کیں کہ اس دوران کتنے ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے اس خبررساں ادارے کے صحافی نے اس حوالے سے باقاعدہ درخواست سیکرٹری الیکشن کمیشن کو دی مگر اس درخوا ست کے جواب میں بھی ووٹرز کی تعداد نہیں بتائی گئی ۔

الیکشن کمیشن نے 15دسمبر کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن شیڈول بھی جاری کردی مگر ابھی تک عام انتخابات 2024 جو 8 فروری کو ہونے ہیں اس کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں دیں کہ ووٹر لسٹیں غیر منجمند ہونے کے درمیان کتنے ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے ۔

Shares: