نادرا کی جانب سے 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا معاملہ،ترجمان نادرا کی جانب سے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کر دی گئی
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نادرا نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا ہے، عدالت کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی احکامات نہیں ملے، اس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے جس کے تحت شناختی کارڈز بلاک کیے جاتے ہیں، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی ہدایات موصول نہیں ہوئیں،اس حوالے سے کاروائی عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی ہوگی،
قبل ازیں کہا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیے گئے،تحریک انصاف کے اشتہاری رہنماؤ ں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی پولیس کی درخواست پر عمل میں لائی گئی، شناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعد تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے،پولیس حکام کے مطابق کیسز میں شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے
تحریک انصاف کے اشتہاری رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ ،زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں، اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی تمام سہولیات سے محروم رہیں گے
واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے جب پیش ہوئے تھے تو اسوقت جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،
کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے