بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

ممکنہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا
0
180
bijli

اسلام آباد: عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری ، گزشتہ کچھ عرصے سے بجلی کی قیمتوں میں وقفے وقفے سے اضافہ ہو رہا ہے ، اس مد میں صارفین کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوائے گئے ہیں،بجلی صارفین کے لئے ایک بار پھر سے اضافی فی یونٹ چار روپے 66 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے، نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست میں اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے نیپرا میں درخواست پر سماعت 27 دسمبر کو ہوگی،نیپرا اتھارٹی کی بجلی کے فی یونٹ قیمتوں میں چار روپے 66 پیسے اضافے کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا، ممکنہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

Leave a reply