سارہ انعام کیس، شاہنواز امیر نے سزائے موت کیخلاف اپیل کر دی
اسلام آباد: ساہ انعام قتل کیس کے ممجرم شاہنواز امیر نے اپنی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مجرم شاہنواز امیر نے ٹرائل کورٹ کا 14 دسمبر کو دیا گیا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی،رخواست میں عدالت سے شاہ نواز امیر کو مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے شاہنواز امیر کو سزائے موت کا حکم دیا تھا اور شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کو بری کیا تھاشاہنواز امیر کو سزا دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا فرد جرم کے لیے استغاثہ نے کہانی گھڑی تھی، استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس میں شاہنواز امیر کو سزائے موت اور دس لاکھ ہرجانے کی سزا کا حکم دیا تھا ،سارہ انعام کو 23 دسمبر 2022 کو سر پر جم میں استعمال ہونے والے ڈمبل کے وار سے اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا۔