اسد قیصر کیخلاف تھری ایم پی او واپس لینے کا حکمنامہ جاری

ملزم اسد قیصر ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں گے
0
192
asad qai

پشاور: ڈپٹی کمشنر صوابی نے عدالتی حکم پر سابق اسپیکر اسد قیصر کیخلاف تھری ایم پی او واپس لے لیا۔

باغی ٹی وی: : پشاور ہائیکورٹ میں اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر سماعت ہوئی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر صوابی نے تھری ایم پی او واپس لینے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا، ملزم امن و امان میں خلل نہیں ڈالیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے حکم نامے میں لکھا کہ ملزم اسد قیصر صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے، ملزم اداروں کے خلاف مہم اور نعرے بھی نہیں لگائیں گے ملزم اسد قیصر ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں گے، اگر دوسرے کیسز میں مطلوب نہ ہو تو ملزم کو مردان جیل سے رہا کیا جائے۔

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی جو بھی الزام لگائے اس کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں،پشاور ہائی کورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق رکن قومی اسمبلی مجاہد خان کی کئی مقدمات میں گرفتاری سے متعلق دائر کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کوئی جو بھی الزام لگائے اس کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ ان کی کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں ، کسی کو بچانے یا پھنسانے کے لئے سوالات نہیں کررہے ہیں، بلکہ صرف سب کچھ آئین و قانون کی پاسداری کے لئے کررہے ہیں۔

سارہ انعام کیس، شاہنواز امیر نے سزائے موت کیخلاف اپیل کر دی

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے بات کرکے آگاہ کریں کہ وہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او واپس لیں، اگر تھری ایم پی او آرڈر واپس نہیں لیتے تو پھر ڈی سی کے خلاف کارروائی کریں گے،بعد ازاں عدالت نے حکومت اور تحریک انصاف کے وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کو جیل سے رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ےعوض اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی ان کی 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں ضمانت ہوئی تھی اسد قیصر کو 23 نومبر کے دن چارسدہ پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا تھا پولیس انہیں گرفتار کر کے سخت سکیورٹی میں چارسدہ لے گئی تھی پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا،ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔

تااحیات نااہلی کا معاملہ،سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل

Leave a reply