لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

ecp

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے

تحریک انصاف کے رہنما، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ لاہور سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے،لطیف کھوسہ نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

خیبرپختونخوا میں خواجہ سراء نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی خواجہ سراء صوبیا خان نے آج بروز بدھ اپنے کاغذات کوہاٹ روڈ میں اسسٹنٹ کمشنر سید احسان علی شاہ کے دفتر میں جمع کرائے۔صوبیا خان نے حلقہ پی کے 81 سے صوبائی سیٹ پر آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
خواجہ سراء نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں، صادق سنجرانی این اے 260 اور صوبائی اسمبلی حلقہ 32 سے امیدوار ہوں گے،صادق سنجرانی قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں حلقوں کا الیکشن لڑیں گے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے،

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تہمینہ دولتانہ اور کنول لیاقت نےقومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کی سعدیہ سہیل رانا نے بھی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں،

ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے ،رانا ثنا اللہ نے حلقہ این 100 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،رانا ثنا اللہ کے کاغذات انکے داماد احمد شہریار اور اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے جمع کروائے ،کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر ڈی جی ایف ڈی اے میاں آصف کے پاس جمع کروائے گئے.

تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد حسین رضوی نے تین جگہ سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا اپنے آبائی شہر اٹک لاہور اور کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے،

حافظ عبدالرؤف، حارث ڈار سمیت مرکزی مسلم لیگ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے لاہور کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں،مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجنئیر عادل خلیق نے پی پی 145، نائب صدر ملک اعجاز نے این اے 118 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے این اے 129،رانا عامر حسین نے این اے 117 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ، این اے 119 سے حافظ عبد الرؤف بھی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ پی پی 171 سے مرشد ارسلان، پی پی 147 شیخ صداقت، پی پی 174 ناصر محمود گھمن نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ، پی پی 148 سے ڈاکٹر مقبول،پی پی 168 سے چوہدری عبد الرازق نے بھی متعلقہ آراوز کو کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، پی پی 163 سے ڈاکٹر عمران پی پی 173 سے حافظ راشد سمیت دیگر حلقوں سے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔اس موقع پر انجینئر حارث ڈار کا کہنا تھا کہ ملک سے الزام تراشی اور پراپیگنڈا کی سیاست کو ختم کریں گے۔ ملک میں حقیقی خدمت کی سیاست کو لیکر آرہے ہیں،نظریہ پاکستان کے محافظ اور پاکستان کے بیٹے میدان میں آچکے ہیں۔8 فروری کرسی کی جیت دن ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے راولپنڈی میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے، ناصر بٹ نے این اے 56 اور پی پی 16 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں.

مصطفی نواز کھوکھر نے این اے 47 اور 48 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میں این اے 47 اور این اے 48 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آیا ہوں،لاڈلے میدان میں اتار دئیے گئے ہیں،امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن آزادانہ ماحول فراہم کرے گا،کوئی بھی سیاسی جماعت لوگوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔

سابق پی ٹی آئی رہنماانجینئر افتخار نے این اے 57 سے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئی، سابق پی ٹی آئی رہنما راجہ مامون رشید نے PP- 17 سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں، جے یو آئی رہنما مولانا اسعد محمود نے حلقہ این اے 43 ٹانک سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد دیہی کی صوبائی اسمبلی نشت پی ایس 61 کی سیٹ پر اپنے نامزدگی کاغذات آر او آفس میں جمع کروا دیئے۔۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پی ایس11 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، اے این پی کے غلام بلور نے این اے 32 کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں.اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،امید وار ایم این اے حلقہ این اے52 گوجر خان،خرم پرویز راجہ،امید وار ایم پی اےحلقہ پی پی8 گوجرخان اور چوہدری سرفرازخان،امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 9گو جر خان بروز جمعہ 22 دسمبر2023دن1 بجےاسسٹنٹ کمشنر آفس گوجر خان میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خواجہ سہیل منصور نے این اے دو سو پچاس کے لئے بحیثیت امیدوار برائے قومی اسمبلی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے این اے 221 پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے

بیرسٹر عمیر نیازی کی بہن بیرسٹر نامعیہ نیازی نے میانوالی سے قومی اسمبلی NA-89 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے،
تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،مسلم لیگ ق سے چوہدری سالک نے این اے 64 سے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے،جبکہ چوہدری شافع نے پی پی 31 اور 32 سے کاغذات نامزدگی وصول کیے،جبکہ چوہدری شافع اور چوہدری سالک کی جانب سے کل کاغذات جمع کروائے جائیں گے،قومی اسمبلی حلقہ این اے 25 چارسدہ ٹو سے پانچ امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،اے این پی سے ایمل ولی خان،جے یو ائی سے مولانا گوھر شاہ،پاکستان پیپلز پارٹی سے آفتاب عالم اور تحریک لبیک سے الف خان شیرپاؤمدمقابل ہوں گے،قومی اسمبلی حلقہ این اے 7 سے اے این پی کے امیدوار سینیٹر زاہد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،

اسلام آباد میں تاجر رہنما چوہدری کاشف نے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ جماعت اسلامی کے رضا احمد شاہ نے پی پی 17 راولپنڈی سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے این اے 128 ، این اے 123 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،لیاقت بلوچ کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بشارت بلوچ اور حافظ احمد عمیر ہمراہ تھے ،سابق ایم این اے لیاقت بلوچ لاہور سے دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں.امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 54 بیرسٹر عقیل ملک نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے NA-112 ننکانہ صاحب سے قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، اس موقع پر انکا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا،مجھ پر کوئی پریشر نہیں ہے الیکشن کے لیے تحریک انصاف کی تیاری سب سے زیادہ ہے،

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے حلقہ این اے 46 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے۔چوہدری شفیق الرحمان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے ضلعی عہدیداران اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے آر او آفس پہنچے۔ ان کے ہمراہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے رہنما یاسر عرفات بٹ، انعام الرحمان، محمد شوکت سلفی، میاں عمران، میڈیا کوآرڈینیٹر نوید احمد سمیت حلقے این اے 46 کے علاقہ معززین کی کثیر تعداد موجود تھی، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے این 46 سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا امیدوارنامزد کیا،این اے 46 کے اندر ہماری مہم جاری ہے، زور و شور سے ہماری مہم چلنے کی وجہ ہماری عوامی خدمت کا ماضی ہے،عوام کی قبولیت اور مقبولیت کی وجہ سے این اے 46 میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ پہلے نمبر پر ہوگی،08 فروری کو ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ یہ الیکشن فری اینڈفیئرہوگا، اسلام آباد کی 42 یوسیز میں ہم گئے سب نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہے،ترنول سے گولڑہ تک تمام یوسیز میں صفائی کے مسائل ہیں،این اے 46کے حلقے میں سڑکوں انفراسٹرکچر، صحت سہولیات کی کمی بھی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتخابات سے قبل کبھی کسی کی کبھی کسی کی ہوائیں چلتی ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا خدمت کی بنیاد پر عوام کے ساتھ ایک لمبا تعلق ہے،حلقے میں عوامی خدمت کی بدولت آٹھ فروری کو این اے 46 سے کامیابی حاصل کریں گے۔
چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے حلقہ این اے 46 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے

پنجاب قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر اور اقلیتوں کی نشستوں پر کاغذات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 48 کاغذات جمع ہوئے ،خواتین کی صوبائی اسمبلی نشستوں پر 179 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، اقلیتوں کی نشستوں پر 46 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے.

بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کے حتمی فہرست جاری کردی جس میں این اے 252 سردار حق نواز بزدار،این اے 253 ملک گامن خان مری کوہلو کم سبی،این اے 254 سعید کرد میرخدابخش بنگلزئی،جھل مگسی کم نصیرآباد،این اے 255 عبدالغفور مینگل نصیرآباد کم جعفرآباد،این اے 256 سرداراخترجان مینگل ،ڈاکٹر قدوس بلوچ،خضدار
این اے 257 جہانزیب قاسم،لسبیلہ،این اے 258 حاجی زاہد بلوچ ،حاجی عبدالغفار بلوچ،پنجگور کم کیچ،این اے 259 میر حمل کلمتی،ڈاکٹرعبدالغفور بلوچ ،گوادر کم کیچ ،این اے 260 حاجی محمدہاشم نوتیزئی ،حاجی بہادر خان مینگل،این اے 261 سرداراخترجان مینگل ،ٹکری شفقت لانگو،این اے 262 نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی ،ملک مجید کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار ہونگے

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آج دوسرا روز ہے،ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں،الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک تین روز کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں،

Comments are closed.