اقلیتی برادری نےملک کےلیےبہت قربانیاں دیں، نواز شریف

اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں
nawaz sharif

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کےبغیرمکمل نہیں۔

باغی ٹی وی: لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں انہو ں نے کہا کہ ملک وقوم کےلیےخدمات پراقلیتی برادری کوسلام پیش کرتا ہوں،میرے لیےسب برابرہےمسلم لیگ(ن)میں روزبروزاقلیتی برادری کا اضافہ ہورہا ہےپاکستان ایک گلدستہ ہے اور ہم اس کومل کرسجائیں گے اقلیتی برادری نےملک کےلیےبہت قربانیاں دیں،اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے دورا ن خطاب مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی-

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینئر خواتین رہنماؤں کی مریم نواز سے جھڑپ ہوگئی اور خواتین اعلیٰ قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں خواتین کے انٹرویوز کئے گئے، جس میں ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مریم اورنگزیب، عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ کی تعریفیں کیں، حنا پرویز بٹ کی تعریف پر کئی لیگی ورکرز سیخ پا ہو گئیں، اور خواتین امیدوار اعلی قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں، جب کہ سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ اور مدیحہ نیازی کی مریم نواز سے جھڑپ بھی ہوئی، خواتین رہنماؤں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میک اپ اور برینڈڈ کپڑے پہننے سے پارٹی کی خدمت نہیں ہوتی۔

اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور سے لیگی ورکر مدیحہ نیازی نے تو قیادت کو کھری کھری سنا دیں، اور نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ہم کسی کی بھانجییاں اور بھتیجیاں نہیں، ہماری سفارش بھی نہیں اس لئے ہماری بات نہیں سنی جا رہی، مدیحہ نیازی کے بیان پر دیگر خواتین امیدواروں نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی پرچی والی خواتین کی تعریفیں اور قربانیاں دہنے والوں کی آواز دبائی جا رہی ہے جس پر مریم نواز نے مدیحہ نیازی سے کہا کہ آپ کی بات سن لی ہے، اب بیٹھ جائیں، تاہم مدیحہ نیازی نے جواب دیا کہ میں بیٹھنے نہیں اپنی قربانیاں گنوانے آئی ہوں، میں اپنی بات پوری کروں گی باہر نکالنا ہے تو نکال دیں۔

آج رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

اجلاس میں مریم نواز اور سینئر لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے میں بہت کام کیا ہے جس پر مریم نواز نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی کہانی نہ سنائیں، آپ نے پارٹی کیلئے کیا کیا، جس پر تہمینہ دولتانہ غصے میں آگئیں اور کہا کہ کیا میں مر جاؤں پھر آپ کو یقین آئے گا۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں کی اس چپقلش میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری طاقت ہیں، پارٹی آپ کی وجہ سے آگے بڑھ رہی ہیں، یہاں جو رہنما بیٹھے ہیں وہ آپ کی وجہ سے اسمبلیوں میں گئےآپ ہمارے لئے قابل احترام ہیں، آپ کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف

Comments are closed.