سیالکوٹ :اربن سرکاری ونجی اراضی و املاک ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، ڈرون امیجری نقشہ سروے کا آغاز

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہاہے کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت ضلع سیالکوٹ اربن سرکاری ونجی اراضی و املاک کا ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن بمعہ ڈرون امیجری نقشہ جات اینڈرائڈ بیس سروے کا آغاز ہو چکا ہے،

یہ پراجیکٹ لینڈ ریونیو انفارمیشن مینجمنٹ سٹم کا ایڈوانس لیول ہے جس میں ضلع سیالکوٹ کے تمام ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ اسکین کیا جائے رہا ہے اور ایل آر آئی ایم ایس میں رہ جانے والی مینول جمع بندیوں کی کمپیوٹرائزیشن بھی مکمل کیا جائے گی، پلس پراجیکٹ میں صوبہ پنجاب میں 69ملین اربن اور رورل پارسل میپنگ کی جائے گی۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ صوبہ پنجاب کے پہلے 8اضلاع میں پلس پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے اس منصوبے میں مجموعی پر 510ملین ڈالر لاگت آئے گی۔پلس پراجیکٹ کی بدولت عوام الناس کو مشترکہ کھاتہ کے جھنجھٹ سے چھٹکارا ملے گا اور ایک فرد ایک ونڈا/پارسل سے وراثتی تنازعات جنم نہیں لیں اور سب کو ان کو قانون وراثتی حصہ ملے گا۔

اسی طرح زرعی اورغیرزرعی اراضی کے حقوق کو ناصرف تحفظ ملے گا بلکہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں نقشہ/امیج کو بھی شامل ہوجائے گا جسکی بدولت جس کی زمین کا مالک کہیں سے بھی انٹرنیٹ کی مدد سے اپنے زمین کو دیکھ سکے گا جس سے ٹرانزیکشن بہتر اور شفاف طریقے سے ممکن ہوگی یہ پراجیکٹ سے لینڈ ایڈمنسٹریشن کے نظام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ لینڈ فنانسنگ اور ایلوایشن بھی آسان ہوگی جبکہ گورنمنٹ کی لینڈ کا جامع ڈیٹا بیس بھی ساتھ ہی تیار کیا جائے گا جس سے حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار اراضی کو فوری حصول ممکن ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج "پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس)” پراجیکٹ کے سلسلہ میں ریونیو، بلدیات اور زراعت افسران اور ملازمین کے مشاورتی و تربیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پلس پراجیکٹ کے سوشل سیف گارڈ اسپیشلسٹ وسیم ملک، جی اے ریونیو عبدالحئی بھٹی، انوائرمنٹ اسپیشلسٹ رانا محمد سہیل، جی آئی ایس اسپیشلسٹ محمد مزمل حنیف، انچارج پلس کیوان حسن، تحصیلدار سیالکوٹ سلیم راں، پسرور عثمان غنی، اور ضلعی انچارج پلس کے علاؤہ میونسپل کارپوریشن/کمیٹیز ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال کے سی سی اوز اور محکمہ زراعت کے مقامی حکام، گرداور، قانوگو ، پٹواریوں نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت ضلع سیالکوٹ میں تمام دستی رجسٹریوں کی اسکیننگ، مینول موضع جات کی ڈیجٹیلائزیشن، جمع بندیوں اور مساوی رجسٹروں کی اسکیننگ اور بورڈ آف ریونیو کی تمام مساویوں کی اسکیننگ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلہ میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار ان کو اہداف دے دیئے ہیں اور مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مینول موضع جات کی جمع بندیوں، رجسٹریوں، پاور آف اٹارنی اورمساوی کی اسکیننگ مکمل کرلی جائے گی جبکہ مسنگ اورشکستہ مساویوں کو دوبارہ بنانے کیلئے ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار ترجیحی بنیادوں پر پلس پراجیکٹ کو مکمل کروائیں گے اس سلسلہ میں غفلت یاکوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔

Leave a reply