اسلام آباد: ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا –
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،ژوب،چمن پشین میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اورشدید سرد رہنے کا امکان ہے-
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10،اسکردومنفی 7 ،گلگت منفی 6،استور،قلات، گوپس منفی5 اورکالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 39 سے کم ہو کر 33 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 03 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 30 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔








