مزید دیکھیں

مقبول

یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش...

عمران خان کی رہائی کے لئے پس پردہ پی ٹی آئی کی بات چیت جاری

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر...

اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر جمہوری حکومت کے قیام کی سفارش

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی دہلی...

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کی توسیع

عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ کر دیا اب کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی مدت میں‌توسیع کا مطالبہ ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیا گیا تھا، آج الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر دو روز کے لئے وقت بڑھا دیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی اتوار کے روز تک دفتر اوقات میں جمع کرواسکتے ہیں ،سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کے لیے بھی امیدواروں کی ترجیحی فہرست ریٹرننگ افسران کو جمع کروائیں،عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں،

دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،مسلم لیگ ن رہنما دانیال چودھری نے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ، اسلام آباد سے ہی پی ٹی آئی رہنما ظفر علی شاہ نے این اے 47 اور 48 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں،سابق مئیر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے ہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نےاین اے 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ،سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے این اے 247 اور این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے،ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے ضلع وسطی کے این اے 247 اور ریحان ہاشمی نے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

نور عالم خان جے یو آئی میں شامل ،پشاور سے الیکشن لڑیں گے
سابق چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان جے یو آئی میں شامل ہو گئے ہیں، نور عالم خان نے مولانا عطاء الحق درویش و دیگر صوبائی رہنماؤں کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،نور عالم خان جے یو آئی کے ٹکٹ پر پشاور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ، نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں متحرک رکن تھے، نور عالم نے 2018 کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ 2008 کے عام انتخابات سے چند ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور اسی برس رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، 2013 کے انتخابات میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے ہی ٹکٹ سے الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے تھے،

میانوالی،این اے 89 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع
میانوالی: بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 89 سے کاغزات نامزدگی جمع کرائے گئے،بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جیسے ہی آر او کی ٹیبل پر رکھے گئے تو بجلی غائب ہو گئی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی بلال عمر بودلہ نے جمع کرائے، تحریک استحکام پاکستان کے رہنما میجر خرم حمید روکھڑی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،میجر خرم حمید خان روکھڑی این اے 89 سے الیکشن لڑیں گے،انعام اللہ خان نیازی نے پی پی 87 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

این اے 82 کیلئے کاغذات نامزدگی پیپر جمع کروانے آیا، لیکن ڈی آر او نہیں ہے،وکیل عمران خان
سرگودھا ،عمران خان کے وکیل نعیم حید ر پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ملک کے اندر فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں کروانے، تو الیکشن کا کیا فائدہ ھے ، این اے 82 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آیا ہوں، لیکن ڈی آر او نہیں ہے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ہمیں لیول پلینگ فلیڈ نہیں دی جارہی، مسلسل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں، ورکرز، اور وکلاء کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں، گزشتہ رات ضلعی صدر تحریک انصاف سرگودھا اسامہ غیاث میلہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے دئیے جارہے،گوجرانولہ میں سرفراز چیمہ، سرگودھا میں شفقت عباس اعوان، اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب، کے پیپر جمع کروانے والوں کو اٹھا لیا گیا ھے، کراچی سے لیکر خیبر تک تحریک انصاف کے رہنماؤں پر برترین کریک ڈاؤن جاری ہے، سپریم کورٹ میں ہم نے درخواست جمع کروائی ہے پی ٹی آئی کو لیول پلین فیلڈ اور صاف و شفاف الیکشن کی یقین دہانی کروائی جائے، سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کے دوران معزز جج کے ریماکس اہم ہیں، این اے 82 سے الیکشن لڑنے کے پییرز جمع کرانے آیا ہوں ،

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشین سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے، مولانا فضل الرحمان این اے 265 پشین اور ڈی آئی خان سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں ۔سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ٹانک سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ،مولانا اسعد محمود نے این اے 43 ٹانک سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے.

مرکزی مسلم لیگ نےکراچی کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر و امیدوار NA235فیصل ندیم نے کہا ہےکہ ملکی استحکام کےلیےبروقت الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔الیکشن کے موسم میں نظر آنے والی سیاسی جماعتیں منتخب ہونے کے بعد غائب ہوجاتی ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت اورکارکنا ن سال بھر عوام کے درمیان اور ان کی خدمت میں پیش پیش رہتےہیں۔ ہمیں امید ہے اس الیکشن میں عوام کی طرف سے اچھا رزلٹ میسر آئے گا۔مرکزی مسلم لیگ کسی نہ کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کرسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس ایسٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےکراچی کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔مرکزی نائب صدرفیصل ندیم نےاین اے235 ،کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے پی ایس 97،امجد اسلام امجد این اے246،عبدالرحیم سالار این اے 243،مفتی یوسف کشمیری پی ایس 99،حافظ عبدالقیوم پی ایس98،انجینئر نعمان علی پی ایس 91،انجینئر عمار رفیق پی ایس 84،عبدالرحمن پی ایس 121،محبوب علی پی ایس 100،نعمان اعظم پی ایس 108سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مزید امیدواروں کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکزی مسلم لیگ نےکراچی کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

پرویز الہیٰ کی اہلیہ کاغذات جمع کروانے پہنچیں تو گیٹ پر روک دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی اہلیہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئی،پرویز الہٰی کی بیگم قیصرہ الہی کو گیٹ پر روک دیا گیا،قیصرہ الہی حلقہ این اے 64 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئیں ، اس موقع پر قیصرہ الہیٰ کا کہنا تھا کہ سالک حسین کے سرکاری پروٹوکول کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے. آج تو اپنے بھی پرائے ہوئے ہیں،میرے مخالف امیدوار کے کیسے آرام سے کاغذات جمع کروا کر گیا، مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میری والدہ اپنے کاغذات جمع کرانے گجرات آر او کے پاس پہنچیں تو پولیس اور آر او نے اندر سے تالا لگا دیا،ہمارے گھر کے مردوں سے تو ڈرتے ہی ہیں اب عورتوں سے بھی خوفزدہ ہو گئے ہیں

نواز شریف این اے 130،مریم نواز 127،شہباز شریف این اے 123 او ر 132،حمزہ شہبازاین اے 118 پر الیکشن لڑیں گے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں، نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات ن لیگی رہنما بلال یاسین نے لئے ہیں، نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے بطور کورنگ امیدوار بلال یاسین ہوں گے،بلال یاسین پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 174 سے الیکشن لڑیں گے.مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے،مریم نواز شریف صوبائی حلقے سے بھی الیکشن لڑیں گی،مریم نواز نے آج کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 اور 160 کے لیے بھی کاغذات نامزدگی مکمل کروائے،مریم نواز شریف این اے 119 سے بھی کاغذات کی مکمل کروائے،شہباز شریف نے لاہور کے حلقے 123 اور قصور کھڈیاں کے حلقہ 132 کی سیٹ پر بھی کاغذات مکمل کروائے،حمزہ شہباز نے این اے 118 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے،حمزہ شہباز لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں جہانگیر ترین، علیم خان، مراد راس، عون چودھری کے کاغذات جمع
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں،اس موقع پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی ہمراہ تھے،جہانگیر ترین نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایسی مضبوط حکومت بنے جو پانچ سال پورے کرے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے،مجھے ایک اور حلقے سے الیکشن لڑنے کی آفر کی گئی تاہم لودھراں میرا گھر ہے، میں نے اپنے گھر سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی، اقتدار ملا تو انشاء اللہ لودھراں کی ترقی کے لئے اڑھائی کی بجائے 5 ارب کا فنڈ لائیں گے

استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آئی پی پی عون چوہدری لاہور سے 2 قومی اور ایک صوبائی نشست پر الیکشن لڑیں‌گے،عون چوہدری نے حلقہ این اے 124؛127اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی لاہور کے صدر مراد راس نے پی پی 161 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پی پی149 اور این اے 119 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی نے پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

ننکانہ صاحب،شذرہ منصب نے این اے 112 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
ننکانہ صاحب سے صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شعبہ خواتین پنجاب و سابق ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ شذرہ منصب نے این اے 112 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر رانا محمد ارشد نے بھی این اے 111 اور پی پی133 کے لیے کاغذات جمع کروائے،سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن مہر کاشف رنگ الہی پڑھیار نے پی پی 134 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 اور47 سے خواجہ سراء امیدوار نایاب علی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 اور47 سے خواجہ سراء امیدوار نایاب علی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں،اس موقع پر نایاب علی کا کہنا تھا کہ ملک کی پہلی خواجہ سرا ہوں جس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،میں نے حلقہ این 46 اور 47 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،اسلام آبا د کے گیارہ لاکھ ووٹرز میں سے پانچ لاکھ خواتین ہیں ،میں خواتین اور کچی آبادیوں کے حقوق کے لئے کام کروں گی ،اسلام آباد کے مظلوم طبقوں کی نمائندگی کروں گی ،ایم این ایز اور ایم پی ایز آپ کو صرف الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں ،اسلام آباد سب سے بڑا مسئلہ کچی آبادیوں کا ہے ،کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے لئے کوئی متبادل نہیں دیا ،خواتین کو اسلام آباد سے کوئی نمائندگی نہیں دی گئی ،خواجہ سرا کمیونٹی کو سیاست میں ایک گالی بنا دیا ہے ،بہت سے سیاسی رہنماؤں کو خواجہ سرا کہہ کر گالی دی جاتی ہے ،مجھے آر او نے کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے تھے ،سوشل میڈیا پر ویڈیو لگانے پر مجھ سے معذرت کی گئی

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1738154474730873167

کاغذات نامزدگی جمع کروانے جانے والے یاسمین راشد کے شوہر گرفتار
ڈاکٹر یاسمین راشد کے شوہر راشد نبی ملک کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے آر و کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت نو مئی کے مقدمات میں جیل میں ہیں اور انہوں نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے،

آج میں بھی عمران خان ہوں،صدر مملکت کے بیٹے نے این اے 241 سے کاغذات جمع کروا دیئے
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے عواب علوی نے کراچی کے حلقہ این اے 241 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے بارے صدر مملکت کے بیٹے نے لکھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے عمران خان کیلئے پردے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کے بعد اب وقت آچکا ہے کہ سامنے آیا جائے،عمران خان کے یہ الفاظ ان کے دل میں اترچکے ہیں کہ انہوں نے جو کرنا تھا کردیا اب عوام کا کام ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کچھ کریں،گزشتہ کئی ماہ میں پی ڈی ایم کے نااہل لوگوں نے پاکستان کے ساتھ جو کیا اس سے ساری قوم پریشان ہے اب پاکستان کے کچھ لوگوں کی نہیں بلکہ ان 22 کروڑ عوام کی لڑائی ہے جو پاکستان میں ہی رہنا اور مرنا چاہتے ہیں، آج میں عمران خان ہوں اور 8 فروری کو ساری پاکستانی قوم بولے گی کہ ہم عمران خان ہیں

https://twitter.com/DrAwab/status/1738136211464851527

2008 کے بعد اب الیکشن لڑ رہا ہوں،یوسف رضاگیلانی، این اے 248 سے کاغذات جمع
پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، این اے 148 ملتان سے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن بھی کاغذات جمع کرا چکے ہیں،سابق رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ بھی این اے 148 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا چکے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے کے بعد الیکشن لڑرہا ہوں,آخری بار 2008 میں الیکشن لڑا تھا,ہمارا موقف ہے سب کو لیول پلائنگ ملنی چاہیے باقی معاملات کورٹ میں ہیں,عبدالقادر گیلانی شجاع آباد سے الیکشن لڑرہا ہے,

بلاول کے لاہور کے حلقہ این اے 128سے کاغذات نامزدگی جمع
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے حافظ غلام محی الدین نے لاہور ہی کے حلقے این اے 128 اور پی پی 170 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے،میاں مصباح الرحمٰن نے لاہور کے حلقے پی پی 169 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے،بلاول بھٹو کے مد مقابل پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار شفقت محمود یا سلمان اکرم راجہ اور ن لیگ کے میاں احمد احسان یاحافظ نعمان انتخابات میں حصہ لیں گے،

سابق صدرآصف علی زرداری کے این اے 207 نواب شاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے،آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی ان کی بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جمع کرائے،

مخالفین الزامات لگاتے رہتے ہیں،خواجہ آصف
مسلم لیگ نواز کے رہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،خواجہ آصف نے این اے 71 اور پی پی 46,47 سمیت تین حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،خواجہ آصف کے ہمرہ سابق صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے،منشاء اللہ بٹ نے پی پی 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،لیگی رہنماؤں کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد ریٹرنگ آفس پہنچی، اس موقع پر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین الزامات لگاتے رہتے ہیں کچھ پر لوگ یقین کرتے ہیں کچھ پر نہیں کرتے ،ہماری حکومت کے دوران جو واقع پیش آیا تھا اس پر میں نے معذرت کی تھی اب ہماری حکومت نہیں ہے، اس وقت صوبے اور وفاق میں مستحکم نگران حکومتیں ہیں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، میں نے کسی کو مشورہ دیا تھا کہ قیادت پر الزام لگا کر سیاسی ساکھ کو خراب کریں، سیاسی ساکھ کو تو اس طرح بحال نہیں کیا جاسکتا،

شہر قائد کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 201 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، پیپلز پارٹی کے فیضان راوت نے پی ایس 124 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ این اے 248 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،سندھ کے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں،

2013 میں ہم جلسے کا اعلان کرتے تو دھماکے ہو جاتے، شرمیلا فاروقی
سندھ کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے فارم جمع کرادیا ،اس موقع پر شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام خدمت کرتی رہی ہے،پیپلزپارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ نہیں دی گئی،پیپلز پارٹی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑےرہے ہیں، پیپلزپارٹی نے سندھ میں اسپتالوں کا جال بچھایا گیا ،دوہزار تیرا میں بلاول بھٹو جلسے کرنے سے روکا گیا،ہم جلسے کا اعلان کرتے تھے تو دھماکے ہوجاتے تھے

2018 میں بلاول کو شکست دینے والے شکور شاد نے این اے 239 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبدالشکور شاد حلقہ این اے 239 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،عبدالشکور شاد گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ایم این اے رہے ہیں، لیاری کی نشست سے بلاول بھٹو کو شکست دے چکے ہیں ، کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت شکور شاد کا کہنا تھا کہ اس بار الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں،

مرکزی مسلم لیگ کا ملک بھر سے امیدوار لانے کا فیصلہ
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے پنجاب،سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان سمیت پورے ملک سے قومی و صوبائی حلقوں پر امیدواران کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ پورے ملک سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو لاہور میں حلقہ این اے 117 سنئیر نائب صدر فیصل ندیم کراچی NA 235 نائب صدر طلحہ سعید این اے 122،فنانس سیکرٹری اے آر نقوی پی پی 156،حافظ عبد الرؤف این اے 119، خالد نیک گجر پی پی 162جنرل سیکرٹری پنجاب مزمل اقبال ہاشمی گوجرنوالہ این اے 77 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا کہ ملکی استحکام کےلیےبروقت الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔الیکشن کے موسم میں نظر آنے والی سیاسی جماعتیں منتخب ہونے کے بعد غائب ہوجاتی ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت اور کارکنان سال بھر عوام کے درمیان اور ان کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے اس الیکشن میں عوام کی طرف سے اچھا رزلٹ میسر آئے گا۔ تابش قیوم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مشکور ہیں جنہوں نے کاغذات نامزدگی میں 2 دن کا اضافہ کردیا ہے۔ ہم اپنے نعرے ہماری سیاست خدمت انسانیت کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ 8 فروری کو قوم کرسی کے نشان پر اپنا فیصلہ سنائے گی

صنم جاوید کے والدین کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے ،مسلم لیگ ن سے شمالہ رانا ،مسلم لیگ ن سے رابعہ فاروقی ،ذکیہ شاہنواز کے کاغذات بھی جمع ہو گئے ہیں،

میری بیٹی مریم نواز اور شہبازشریف کیخلاف الیکشن لڑےگی،والدہ مہم چلائے گی، والد صنم جاوید
پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی طرف سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی، صنم جاوید شہباز شریف کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گی،صنم جاوید کی والدہ ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گی، صنم جاوید کے کاغذات پر دستخط کروانے کے لیے مجھے 7 دن لگے، صنم جاوید پر آخری مقدمہ موبائل چوری کا رہ گیا ہے، باقی سب مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے راستے میں کون رکاوٹیں ڈالتا ہے، یہ سب کو پتہ ہے ، روبینہ جاوید والدہ صنم جاویدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود بیٹی کی انتخابی مہم چلاؤں گی، خوشی ہوتی اگر میری بیٹی باہر ہوتی اور وہ خود انتخابی مہم چلاتی، افسوسناک بات ہے کہ بیٹی جیل میں ہے

معروف صحافی امتیازعالم نے ریٹائرمنٹ کااعلان کرتے ہوئے بہاولنگر شہر کےقومی اسمبلی کےحلقہ این اے 161 سےالیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتیاز عالم نے یہ اعلان کیا،

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اتحادی جے یو آئی شیرانی گروپ کے مولانا شجاع الملک نے این اے 23 مردان سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطبین خان نے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے،سبطین خان پی پی 88سے اپنے کاغذات جلد جمع کروائیں گے

عام انتخابات کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخواکے اضلاع خیبر، جنوبی وزیرستان اور ہنگو میں پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں،خیبر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 27 اور صوبائی نشست پی کے 70 سے حمید اللّٰہ جان آفریدی جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے،پی کے 71 پر مولانا شمس الدین جبکہ پی کے 69 پر مفتی محمد اعجاز امیدوار ہوں گے، این اے 42 کا ٹکٹ سابق ایم این اے مولانا جمال الدین کو جاری کیا گیا ہے،جنوبی وزیرستان کے صوبائی حلقے پی کے 109 کا ٹکٹ بریگڈیئر (ر) قیوم شیر محسود کو جبکہ پی کے 110 کا ٹکٹ حاجی نیک محمد وزیر کو جاری کیا گیا ہے،ہنگو کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 36 پر جے یوآئی نے مفتی عبید اللّٰہ کو امیدوار نامزد کیا ہے،ہنگو کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 93 پر مولانا تحسین اللّٰہ اور پی کے 94 پر حاجی عبدالرحمٰن کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں.

جے یو آئی کے امیدواروں نے ضلع راولپنڈی سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، این اے 55 سے مفتی عمر علی، این اے 56 سے ڈاکٹر حافظ ضیاءالرحمن اور این اے 57 سے مفتی عبدالواجد حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، صوبائی حلقوں سے پی پی 10 سے ملک ریحان بابر، پی پی 11 سے سردار راشد یوسف اور پی پی 14 سے مولانا عمر علی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔،پی پی 15 سے مفتی قاسم، پی پی 16 سے ڈاکٹر ضیاءالرحمن، پی پی 17 سے قاری کرامت الرحمن، پی پی 18سے مفتی مسرت اقبال عباسی اور پی پی 19 سے ضیاءاللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے.

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان بونیر روانہ ۔ این اے 10 بونیر سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے

نذیر چوہان نے پی پی 162 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، نذیر چوہان نے ریٹرننگ افسر عثمان غنی کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے.

ہماری طرف سے کسی امیدوار پر کوئی دباؤ نہیں ہے، الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل
دوسری جانب الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی الیکشن کمیشن نے دو دن کی توسیع کردی ہے، اب 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہو گی،مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، جے یوآئی نے توسیع کی درخواست کی تھی، متعلقہ آراوز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی جماعت کے امیدوار کو کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروانے میں مشکل نہیں ہونی چاہیے ، ہماری طرف سے کسی امیدوار پر کوئی دباؤ نہیں ہے، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بیٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور چار ممبران پر مشتمل ہے ، میرا کوئی عمل دخل نہیں،چکوال سے کاغذات وصولی میں مشکلات پر جماعت اسلامی کی شکایت دور کر دی گئی ہے، اب تک خواتین کی نشستوں کے لئے قومی اسمبلی کے لیے 63 کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاچکے ہیں، پنجاب اسمبلی کی خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کے لئے 258 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ، پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کے لیے 71 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں،

لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan