سیالکوٹ ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی ،ضلعی زکوٰۃ کمیٹی سیالکوٹ کی جانب سے مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کو مجموعی طور پر 24لاکھ 85ہزار روپے کے چیکس اور 3ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو مجموعی طور پر 96لاکھ4ہزار روپے کے چیکس مستحق طلباء و طالبات کو فنی تعلیم کیلئے مورا سکالرز شپ (ٹیکنیکل)کی پہلی قسط سال 2023اور 2024 کے چیکس اداروں کے سربراہان میں تقسیم کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق مورا سکالرشپ کی مد میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بوائز سیالکوٹ کو 41 لاکھ 24 ہزار روپے، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خواتین سیالکوٹ کو 20لاکھ60ہزار روپے اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پسرور کو 34 لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہیلتھ ویلفئیر کمیٹی ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ کو 13لاکھ80ہزار روپے، ہیلتھ ویلفئیر کمیٹی ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کو 6لاکھ44ہزار روپے اور ہیلتھ ویلفئیر کمیٹی ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال کو 4لاکھ10ہزار روپے مالیت کے کراس چیکس اداروں کے سربراہان کے سپرد کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور ، ضلعی زکوٰۃ آفیسر سیالکوٹ محمدظہیر اشرف اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن اور پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹس اورمیڈکل سوشل آفیسرز بھی موجود ہیں۔

Shares: