یونان نے بحیرہ روم میں 81 تارکین وطن کو بچالیا

مال بردار جہاز کو یونان کے ساحلوں سے تقریباً 120 سمندری میل کے فاصلے پر پھنس گیا تھا
0
124
boat

یونان نے بحیرہ روم میں بین الاقوامی پانیوں سے 81 تارکین وطن کو بچالیا ہے،کسی لاپتہ یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پرچم والے ایک مال بردار جہاز کو یونان کے ساحلوں سے تقریباً 120 سمندری میل کے فاصلے پر پھنس گیا تھا جس میں موجود 81افراد کو بچا کر جنوبی یونان میں جزیرہ نما پیلوپونیس کے کالاماتا بندرگاہی شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اٹلی جانے والا ایک اوور لوڈڈ بحری جہاز گزشتہ موسم گرما میں جزیرہ نما پیلوپونیس کے بین الاقوامی پانیوں میں اسی طرح کے معاملے میں ڈوب گیا تھا یونان کے کوسٹ گارڈ نے 104 افراد کو بچا لیا اور 82 لاشیں نکال لیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید

2015 میں مہاجرین کی نقل مکانی کے بحران کے آغاز کے بعد سے اب تک ایک ملین سے زائد افراد یونان پہنچ چکے ہیں، جن میں سے بیشتر نے دوسرے یورپی ممالک کا سفر جاری رکھا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی کونسل اور یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز ایک عارضی معاہدہ طے کیا ہے جس سے توقع ہے کہ بلاک کی سیاسی پناہ اور ہجرت کی پالیسی میں مکمل اصلاحات کی جائیں گی، جس سے اس مسئلے پر برسوں کے تعطل کو توڑ دیا جائے گا۔

بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی بیوی پر تشدد،مقدمہ درج

Leave a reply