خدیجہ شاہ کیخلاف ایف آئی اے انکوائری روکنے کی استدعا مسترد

0
175
lahore high court

مسرت جمشید چیمہ کی پانچ روز تک عبوری حفاظتی ضمانت منظور
لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کی گرفتاری کا خدشہ،درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی پانچ روز تک عبوری حفاظتی ضمانت منظورکر لی،عدالت نے درخواست کو مجاز عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ اسکے کاغذات نامزدگی جمع ہو چکے ہیں ،خدشہ ہے اسکو گرفتار کر لیا جائے گا ،عدالت ٹرائل کورٹ تک رسائی کے لیے عبوری حفاظتی ضمانت منظور کرے،

عرفان اللہ نیازی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
لاہور ہائیکورٹ: بھکر سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عرفان اللہ نیازی کی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست پر سماعت 29دسمبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے پولیس اور اینٹی کرپشن سے درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محسن نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت مانگی ،جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں چیف سیکرٹری ۔سیکرٹری ہوم اور اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہوئے،دونوں مقدمات میں عدالت نے انکی عبوری ضمانتیں لے رکھی ہیں، درخواست گزار عام الیکشن لڑناچاہتا ہے ،خدشہ ہے کہ اسکو بے بنیاد مقدمات میں ملوث کر دیا جائے گا،عدالت اسکے خلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ،

خدیجہ شاہ کیخلاف ایف آئی اے انکوائری روکنے کی استدعا مسترد
لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی کمپنی’ ایلان’کی ایف آئی اے کی انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ،عدالت میں ایف آئی اے کی طرف سے جواب داخل نہ کرایا گیا،عدالت نے درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے درخواست گزار فیملی کو ناجائز تنگ اور حراساں کرنے سے روکنے کے اپنے حکم میں توسیع کر دی ،عدالت نے ایف ائی اے انکوائری روکنے کی استدعا سے اتفاق نہ کیا،جسٹس علی باقر نجفی نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی،خدیجہ شاہ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں انکوائری کیخلاف لاہور سے رجوع کیا،درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں انکوائری بدنیتی پر مبنی ہے، ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ انکوائری کو کالعدم قرار دیا جائے،

محمودالرشید نے لاہور ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے لی
لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیر میاں محمود الرشید کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا معاملہ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی،مسعود گجر ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت کے حکم پر آر او نے کاغذات نامزدگی جمع کر دیے ہیں ۔درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے،جسٹس علی باقر نجفی نے ڈاکٹر حسن محمود کی درخواست پر سماعت کی

لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

 الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

Leave a reply