ٹھٹھہ :حق پرست امیدواران کے فارم بحالی کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا -سید مہر علی شاہ ایڈووکیٹ

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(بلاول سموں)رکن سندھ تنظیمی کمیٹی ایم کیو ایم (پاکستان ) حق پرست امیدوار برائے پی ایس 75 ٹھٹھہ ایڈووکیٹ سید مہر علی شاہ نے زونل انچارج ٹھٹھہ محمد عیسٰی جوکھیو ، اراکین زونل کمیٹی ، وکلاء سمیت پی ایس 76 میرپور ساکرو اور این اے 225 کے حق پرست امیدواران و دیگر مختلف یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ پی ایس 76 کے رٽرننگ افسر نبی بخش سولنگی سے ملاقات کرکے مسترد کئے جانے والے حق پرست امیدوارں کی سرٹییفائیڈ کاپیاں فراہم کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرائی گئی –

انہوں نے فارم مسترد کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ حق پرست امیدواران کے فارم بحالی کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا – بعد ازیں رکن سندھ تنظیمی کمیٹی ایڈووکیٹ مہر علی شاہ ، زونل انچارج محمد عیسٰی جوکھیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ایس 76 میرپور ساکرو کے رٹرننگ افسر نبی بخش سولنگی نے پیپلز پارٹی سے وفاداری اور جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے جان بوجھ کر بغیر کسی وجہ کے نامینیشن فارم مسترد کئے ہیں –

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان ، نگران حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے وفادار اور جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے رٹرننگ افسر کو فی الفور اس منصب سے ہٹایا جائے اور ایم کیو ایم پاکستان و دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے نامینیشن فارم بحال کئے جائیں بصورت دیگر وہ عدلیہ سے رجوع اور احتجاج کا حق رکھتے ہیں –

Leave a reply