ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (قیصرعباس جعفری سے )سپریم کورٹ آف پاکستان کے ا حکامات کی روشنی پرمتروکہ وقف املاک اور ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان سرکل نے ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے گذشتہ روز مشترکہ طور پر آپریشن کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک پاکستان کی ملکیتی جائیدادخسراہ نمبر 314واقع بلاک نمبر 17جس پرگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول زنانہ چورہٹہ نمبر 3 ناجائز قابض تھا کو سیل کر دیا ،

واضح رہے کہ متنازعہ سکول غیر قانونی طور پر محکمہ متروکہ وقف املاک کی مذکورہ قیمتی جائیداد پرفیڈرل آڈٹ ٹیم نے پیرا نمبر 241بنا رکھا ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ناجائز قابض متنازعہ سکول کو گذشتہ سال 29ستمبر 2022کو خالی کرواکر سیل بمہر کر دیا تھا جس کو سکول عملہ نے غیر قانونی اقدام اٹھاتے ہوئے نہ صرف سیل توڑ ڈالی بلکہ پھر سے قبضہ بھی جما لیا

جس پر محکمہ متروکہ وقف املاک نے کارروائی کیلئے بھی سرکاری محکموں کو اقدامات اٹھانے کیلئے لیٹر بھی لکھے تھے گذشتہ روز ایک بار پھر سے اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر سر بمہر کر تے ہوئے حکم نامہ چسپاں کر نے کے ساتھ باقاعدہ طور پر کسی بھی غیر قانونی اقدام سے روکنے کیلئے سکول انتظامیہ کو باز وممنوع رکھنے کیلئے بینر بھی لگائے گئے ہیں۔

Shares: