پنجاب: اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ

پنجاب بھر میں اسکولر اور کالجز اب 10 جنوری کو کھلیں گے

لاہور: پنجاب کے اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع کردی گئی،پنجاب بھر میں اسکولر اور کالجز اب 10 جنوری کو کھلیں گےاس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کہ شہری موسم کی شدت کی وجہ سے احتیاط کریں۔

دوسری جانب محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن نے غیر رسمی سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری سے شروع ہونگی اور 10جنوری تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ سخت سردی اور دھند کے پیش نظر پنجاب حکومت نے چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا اس سے پہلے یکم جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

سیالکوٹ:سردی کی شدت میں اضافہ،گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے

بھارت کی متحدہ عرب امارات کو پہلی بار روپے میں خام تیل کی ادائیگی

7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

Comments are closed.