سیالکوٹ: سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر لیگی رہنما خواجہ آصف پر بڑا الزام عائد کر دیا۔

باغی ٹی‌وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ریحانہ ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ میں ‏جس ریٹرننگ افسر نے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے اسے چند گھنٹوں میں ہی خواجہ آصف نے خدمات کی فراہمی کے عوض ڈپٹی کمشنر بنوا دیا ایسے ہو رہے ہیں میرے ملک میں جمہوریت کے سودے، کیا ان ریٹرننگ افسران کے حوالے پورا الیکشن کرنے والے چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں گے؟

دوسری جانب پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ آج مجھ سمیت پی ٹی آئی قیادت کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں یہ صرف اور صرف نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں،نواز شریف اس طرح کے الیکشن چاہتے ہیں تو ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،غیرقانونی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے، عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے۔

میرے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا،پرویز خٹک

کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے،مرتضیٰ سولنگی

انسانی ہونٹوں کیطرح دکھنے والا خوبصورت پوداخطرے سے دوچار

Shares: