کراچی:تاجر سے دو کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار

ا ملزمان نے 27 دسمبر کو تاجر کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی
0
170

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر سے دو کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے تین بھتہ خوروں کی گرفتار کرلیا-

باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کوتکنیکی اورہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے بعد گرفتارکیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون سم اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے ملزمان کےخلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج تھا ملزمان نے ڈائینگ فیکٹری کے مالک عمر ضیاء الدین سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا ملزمان نے 27 دسمبر کو تاجر کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی-

گرفتار ملزم محمد عامر کی والدہ اور بہن تاجر کے گھر میں کام کرتی تھیں جن سے تاجر کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں، گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ضلع رحیم یارخان فتح پورسے ہے جبکہ ملزمان کا 3 رکنی گروہ اس سے قبل کبھی گرفتار نہیں ہوا، فائرنگ سے قبل فدا اور حاجی نے تاجر کی ریکی تھی اور تاجر کو خوفزدہ کرنے کے لیے اس پر فائرنگ کی تھی، گرفتار ملزمان نے بھتہ طلب کرنے کے لئے صغیر نامی شخص کے نام رجسٹرڈ 3 سمز استعمال کیں۔

امریکی سفیر کی نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ میں تیزی

صنم جاوید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Leave a reply