رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہے گی
0
167
pmd

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا ، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہے گی تاہم جنوب مغربی بلوچستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہااسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے تاہم دالبندین میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،4 دہشتگرد ہلاک

اینٹی کرپشن پنجاب : یاسمین راشد اور ان کی بیٹی کیخلاف مقدمہ درج

اسرائیلیوں نے اپنی ہی فورس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

Leave a reply