قصور
واپڈا اہلکاروں کی ہڈ حرامی عروج پہ،بل بجلی گھر گھر بانٹنے کی بجائے قریبی دکانوں،ڈیروں میں پکڑا کر ڈیوٹی کرنا اپنا حق سمجھ لیا،ڈی سی نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو واپڈا میں ہڈ حرامی اپنے عروج پہ ہے خاص کر بل ڈیسٹری بیوٹرز حضرات کہ جن کی ڈیوٹی گھر گھر بل پہنچانے کی ہے وہ بی ڈی حضرات بجائے لوگوں کو گھر گھر بل پہنچانے کے گلی محلوں میں واقع دکانوں اور ڈیروں پہ بل بجلی پکڑا کر بھاگ جاتے ہیں اور اس طریقہ واردات کو اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں
عوام پہلے ہی بار بار کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہے اوپر سے بل بجلی بھی لوگوں کو گھروں میں نہیں ملتے
بعض اوقات بلوں پہ اردو میں نام نہیں لکھے ہوتے جس سے کم پڑھے لکھے اور ان پڑھ لوگوں کو اپنا بل ڈھونڈنے کیلئے دوسروں کی منت سماجت کرنی پڑتی ہے
نیز بیشتر صارفین کے بل غائب ہو جاتے ہیں جس پہ مجبوری میں صارفین مذید پیسے دے کر اپنا بل بازار سے نکلواتے ہیں اور ادا کرتے ہیں
شہریوں نے واپڈا اہلکاران کی ہڈ حرامی پہ احتجاج کیا ہے اور ڈی سی قصور سے نوٹس کی اپیل کی ہے