کشمور:صحافیوں کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے پولیس حقائق سے باخبر رہتی ہے؛ایس ایس پی بشیر احمد بروہی

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان کی رپورٹ )صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں صحافیوں کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے پولیس حقائق سے باخبر رہتی ہے صحافیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی سے ایس ایس پی آفس میں کندھ کوٹ ڈسٹرکٹ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
ملاقات میں یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری غلام رسول میرانی،پریس کلب کے سینئر نائب صدر امداد علی کھوسہ،جنرل سیکریٹری راجہ گوپی چند ،سینئر صحافی دلیپ کمار ٹھاکر ،فقیر گوکل داس ،نذیر احمد میرانی ،قدرت اللہ میرانی شامل تھے

وفد سے ملاقات کے دوران ایس ایس پی بشیر احمد بروہی اور صحافیوں کے درمیان ضلع بھر میں امن و امان اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال
ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کاکہنا تھا کہ کشمور ایٹ کندھ کوٹ ضلع کو جرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی سائل کو اگر کوئی مسئلہ ہے تو میرے ساتھ ڈائریکٹ رابطہ کریں میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں ۔

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے ، امن و امان کی بحالی کیلئے کاروائیاں جاری ہیں جلد کامیابیاں حاصل ہوں گیں ،پہلے پکے کے جرائم پیشہ عناصر سے نمٹا جائے گا پھر کچے میں پکا آپریشن شروع کیا جائے ۔

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے جرائم کی نشاندہی ہوتی ہے جس پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے کندھ کوٹ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں سے کوآرڈینیشن جاری رہے گی.

Leave a reply