ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی ) زرتاج گل وزیر سابق وزیر مملکت کے خلاف تھانہ سخی سرور باڈر ملٹری پولیس میں مقدمہ نمبر 02/2024 زیردفعہ 420/406 ت پ کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے مقدمہ ایس ایچ او علی حیدر نے شہری ظفر حسین مجاور کی مدعیت میں درج کیاہے

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں ظفر حسین ولد رب نواز قوم مجاور چیپہ کی مدعیت میں سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،سخی سرور کے رہائشی ظفر حسین چیپہ نے زرتاج گل کو سول ہسپتال میں نوکری کے لیے پانچ لاکھ روپے رشوت دی تھی

ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیر مملکت زرتاج گل نے پانچ لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود سول ہسپتال میں نوکری نہیں لگوائی ،نوکری نہ ملنے پر زرتاج گل نے پانچ لاکھ روپے واپس دینے سے انکار کردیا

ظفر حسین چیپہ نے اپنے بھائی ارشد اور شفیق مرتضیٰ کی موجودگی میں پانچ لاکھ روپے دئیے ، درخواست میں مؤقف، دی گئی درخواست پر ڈیرہ غازیخان کے بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں ظفر حسین چیپہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاگیا

Shares: