استحکام پاکستان پارٹی کو بڑا جھٹکا، بھکر سے سعید اکبر خان نوانی نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

سعید اکبر خان نوانی استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہیں، بھکر سے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں تا ہم وہ پارٹی نشان عقاب کی بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں‌گے، سعید اکبر نوانی نے سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،سعید اکبر نوانی نے بھکر کے دو حلقوں این اے91 اور پی پی91 سے کاغذات جمع کروا رکھے ہیں،ذرائع کے مطابق سعید اکبر نوانی جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی بھی ہیں،سعید اکبر نوانی استحکام پارٹی کی سینٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں

دوسری جانب مرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی محمد شعیب صدیقی کی لاہور ڈویژن آفس میں عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں،ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آئی پی پی شعیب صدیقی کی جنرل سیکرٹری مینارٹی ونگ شہباز مغل سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں حلقہ 149 سے عوامی نمائندے ڈاکٹر خالد محمود و دیگر بھی موجود تھے،ملاقات میں حلقہ کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،مرکزی رہنما آئی پی پی نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،اقلیتی آبادیوں کے لئے تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی،تمام اقلیتی ووٹرز نے عبد العلیم خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا،

Shares: