حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، جس سے کراچی کو سستی بجلی فراہمی ممکن ہو سکے گی، نگراں وزیر توانائی محمد علی اور نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے، کے الیکٹرک کی نمائندگی سی ای او مونس علوی اور سی ایف او محمد عامر غازانی نے کی۔ ، کراچی کو نیشنل گرڈ سے انٹر کنکشن کی صلاحیت تک بجلی کی فراہمی میں سہولت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی ایگریمنٹ اور پاور پرچیز ایجنسی ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے، نیشنل گرڈ سے توانائی کی مستحکم فراہمی کراچی کو سستی بجلی تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گی۔پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق معاہدوں میں حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان چند دیرینہ تنازعات کا حل شامل ہے.ذرائع کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدہ کئی سال سے عارضی تھا، کے الیکٹرک سے معاہدہ 2016 سے منسوخ ہو کر عارضی تھا۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک سے معاہدے سے متعلقہ کمپنی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھے گی، معاہدے سے توانائی شعبے کا گردشی قرضہ بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان معاہدہ