توشہ خانہ کیس، عمران ،بشریٰ پر آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

0
230
tosha imran

توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ ریفرنسسز کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی

توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،190ملین پاونڈ ریفرنس میں ملزمان کو نقول کی تقسیم بھی 8جنوری تک موخر کر دی گئی،بشری بی بی اور عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بھی 8جنوری تک ملتوی کر دی گئی،عمران خان کی جانب سے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی استدعا،عدالت نے منظور کرلی ،سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی بانی چیئرمین سے ملاقات کی درخواست بھی منظور کرلی گئیں

ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملک ریاض کی جانب سے انکے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں تین درخواستیں دائر کیں۔ایک درخواست وڈیو لنک کے ذریعے پیشی دوسری درخواست حاضری سے استثنیٰ کی تھی۔تیسری درخواست ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی تھی۔عدالت نے ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کردی۔وڈیو لنک اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں فاروق ایچ نائیک نے واپس لے لیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ملزم عدالت میں خود پیش نہیں ہوتا استثنیٰ نہیں دے سکتے،

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے پر زور دیا۔ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ریفرنس کی نقول کی فراہمی کو 7 روز مکمل ہو چکے ۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں کو پہلے سنا جائے ۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے اور درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے 8 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی

توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ میں عمران خان کی اپیل پر اعتراض عائد

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کی تھی جسکے بعد نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا تھا،عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفرکیس میں بھی عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں بھی عمران خان جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں

 کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سابق چیئرمین اور وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے نکات سامنے آگئے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر

Leave a reply