الاسکا ائیر لائنز نے اپنے تمام 65 ’737 میکس 9‘ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا

ہر ایک طیارے کو دوبارہ پرواز کے لیے صرف اس وقت کلیئر کیا جائے گا جب ان مکمل حفاظتی معائنہ کر لیا جائے گا-
0
186
air lines

اوریگون: الاسکا ائیر لائنز نے اپنے تمام 65 ’737 میکس 9‘ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے-

باغی ٹی وی:جمعے کو امریکہ کی ریاست اوریگون میں ایک مسافر طیارے کو تب ایمرجینسی لینڈنگ کرنی پڑی جب اس کے باہری حصے کا ٹکڑا پرواز کے دوران ٹوٹ کر فضا میں اڑ گیا، الاسکا ایئرلائنز کی بوئنگ 737 میکس 9 کیلیفورنیا کی طرف اپنی پرواز کے 35 منٹ بعد ہی واپس پورٹلینڈ آ گئی جب اس کی کھڑکی سمیت بیرونی سیکشن کا ایک بڑا حصہ فضا میں اڑ گیا۔

الاسکا ایئرلائنز نے کہا ہے کہ اس فلائٹ پر عملے سمیت کل 177 افراد تھے اور جہاز نے بحفاظت لینڈنگ کر لی تھی، اس واقعہ کے بعد اس نے اپنے تمام 65 ’737 میکس 9‘ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے تاکہ ان کا معائنہ کیا جا سکے۔

بولیویا میں 22 کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات یورپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بی بی سی کے مطابق الاسکا ایئرلائنز سی ای او بین منیکوچی نے 64 طیاروں کے گراؤنڈ کرنے کے فیصلے کے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک طیارے کو دوبارہ پرواز کے لیے صرف اس وقت کلیئر کیا جائے گا جب ان مکمل حفاظتی معائنہ کر لیا جائے گا۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق جب طیارے نے ہنگامی طور پر اترنا شروع کیا تو یہ 16,000 فٹ (4,876 میٹر) سے زیادہ کی بلندی پر اڑ رہا تھا۔

مکہ مکرمہ میں ہریالی میں 600 فیصد اضافہ

بین منیکوچی نے طیارے کے عملے کے چھ اراکین کی تعریف کی، بین منیکوچی نے کہا کہ جو اس پرواز پر موجود تھے ان کے میری نیک تمنائیں ہیں، میں بہت معذرت کرتا ہوں اس کے لیے جس سے آپ کو گزرنا پڑا،میں اپنے پائلٹس اور عملے کے ردِ عمل پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انٹونی بلنکن کا دورہ ترکیہ،ترک صدر سے ملاقات

Leave a reply