اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا،امریکی انٹیلیجنس

اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائیوں میں 30 سے زائد مرتبہ لبنانی مسلح افواج کو نشانہ بنایا ہے

واشنگٹن: امریکی (یو-ایس) ڈیفنس انٹیلی جنس کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔

باغی ٹی وی: امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ سے جنگ میں ناکامی کا خطرہ ہے، غزہ میں فوجی کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل کی فوجی صلاحیت کم ہو جائے گی امریکی عہدیداروں نے اسرائیلی رہنماؤں کو حزب اللہ سے براہ راست تنازع سے متعلق خدشات ظاہر کر دیئے، اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائیوں میں 30 سے زائد مرتبہ لبنانی مسلح افواج کو نشانہ بنایا ہے، امریکی حکام کو تشویش ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کی خاطر لبنان تک جنگ بڑھا سکتے ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے علاقے میں ایسے تصادم سے خبر دار کیا ہے جس میں لبنان کو ملوث ہونا پڑ جائےجیسا کہ پچھلے کئی ماہ سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد پر حماس کی اتحادی حزب اللہ کے ساتھ تصادم سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے،جوزپ بوریل نے لبنان میں اپنے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا ‘اس سے بچنا انتہائی ضروری ہے، تاکہ مشرق وسطیٰ کو جنگ سے محفوظ رکھا جا سکے وہ ان دنوں خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر لبنان کے دورے پر ہیں، ان کے اس اہم دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے تفصیلی دورے پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Comments are closed.