ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان ) تھانہ سول لائن کے علاقہ میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات پولیس کا بروقت تعاقب، دوران مقابلہ ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائن فیاض احمد نے بتایا کہ 15 پر اطلاع ملی کہ کچھ ڈکیت موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے ریلوے روڈ کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔
گشت پر مامور پولیس نے اطلاع پر فورا ڈکیتوں کا تعاقب کیا۔پولیس پارٹی کو قریب آتا دیکھ کر ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظت حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔
فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرا پڑا تھا۔
جسے ڈکیتی کئے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ہونے والے ڈکیت کی پہچان امتیاز ولد قادر بخش قوم دادوانی سکنہ کوٹ چھٹہ معلوم ہوئی۔جبکہ اس کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
گرفتار ہونے والا ڈکیت سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہے۔ جس پر اقدام قتل سمیت ڈکیتی کے ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔زخمی ڈکیت کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔