ڈیرہ غازیخان :نہروں کی بھل صفائی کی تیاریاں مکمل

ضلع ڈیرہ غازیخان میں سی آر بی سی سمیت67چینلز کی بھل صفائی3فیزز میں ہوگی

ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں بھل صفائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،نہروں کی بھل صفائی کا مقصد کسانوں کیلئے ٹیل تک پانی پہنچانا ہے۔

ضلع ڈیرہ غازیخان میں سی آر بی سی سمیت67چینلز کی بھل صفائی3فیزز میں ہوگی۔26سے13جنوری کے پہلے فیز میں ڈیرہ غازیخان کا کوئی چینل شامل نہیں ہے۔14سے30جنوری تک دوسرے فیز کیلئے ضلع کے11تخمینہ میں سے8 اور30جنوری تا14اپریل کے تیسرے فیز کے32تخمینہ میں سے22منظور ہوگئے ہیں۔

ضلع میں بھل صفائی کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔بھل صفائی کے حوالےسے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں رضوان نذیر،غلام مصطفیٰ،ایس ای شوکت حیات ورک،ایکسیئن محسن شبیر،
ممتاز حسین نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ضلع میں بھل صفائی پر فوکس ہے،
نہروں کی بھل صفائی کیلئے تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں،بھل صفائی کے دوران مجھ سمیت تمام انتظامی افسران فیلڈ میں رہینگے اور موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے،بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے گی،

مہر شاہد زمان لک نے کہا گوگل میپ کے ذریعے بھل صفائی کی نہروں کی نشاندہی کی جائے،بھل صفائی کا کام ایمانداری سے کیا جائے،بیڈ لیول یکساں ہونا چاہیئے،فیلڈ میں کام نظر آنا چاہئیے،ورکنگ کی انسپکشن ضرور کی جائے گی،پانی کی فراہمی میں آنے والے ایشوز کو حل کرنے کیلئے حکام سے رابطہ بھی کیا جائے

Comments are closed.