ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)گذشتہ ادوار میں علاقہ کے حقوق کا سودا کرنیوالے چہروں کو عوام پہچانیں۔منتخب ہو کر علاقے کی پسماندگی کی آواز اسمبلی میں اٹھاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی حلقہ 289 کے امیدوار "میری ترجیحات عوام کی سہولیات” اور "میری ترجیحات ہمارا پاکستان” کی ویژنری شخصیت عابد یحیی خان بابر نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا

انہوں نے کہا کہ ماضی سے لیکر آج تک اسمبلیوں میں جانیوالوں نے ذاتی مفادات کے عوض ضلع ڈیرہ غازی خان کی عوام کے حقوق کا ہمیشہ سے سودا کیا ہے، یہاں برطانیہ نواز سمیت سرمایہ داروں سے ہمیشہ سے ملک کی صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی پر مسلط ہونیوالوں کا ساتھ دیکر اسمبلیوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور عوامی فلاح پر ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر عام اور پسماندہ عوام کی فلاح کا مقدمہ اسمبلی میں لڑوں گا ،ووٹ ایک امانت ہے اور اس میں خیانت کرنیوالوں کو شکست ہی عوام کی حقیقی فتح ہو گی ،عوام ان روائتی سیاستدانوں سے خوب واقف ہیں تاہم بنیوں کی مزید پہچان کرنا ان کا فرض ہے۔

Shares: