سیالکوٹ:امیدواران الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں. الفت شہزاد

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ھدایات پرعمل کیاجائے. ڈی ایم او

سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ الفت شہزاد نے عام انتخابات کے حوالہ سے مانیٹرنگ آفیسرز کیساتھ خصوصی میٹنگ کی. ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ الفت شہزاد کی زیر سربراہی ہونے والی اہم میٹنگ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر ضلع سیالکوٹ کے تمام انتخابی حلقہ جات کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا.

اس ضمن میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی سیاسی جماعت یا پھر آزاد امیدوار کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائیگی. پبلسٹی میٹیریل، سائن بورڈز، سٹکرز، بینر، نیون سائنز اور ہر قسم کے اشتہارات و ہولڈنگز پینا فلیکس وغیرہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دئیے گئے ضابطہ اخلاق سائز و حجم کے عین مطابق لگائے جائیں.

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب امیدوار قومی یا صوبائی اسمبلی کو بھاری جرمانے کیساتھ ان کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی.

Leave a reply