میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں کھمبڑا تھانے کی حدود سے رات دیر گئے ڈاکوؤں دستی برادری کے تین نوجوانوں کو اغوا کر گئے ،

ورثاء کاکہنا ہے کہ موقع پر ایس ایچ او کھمبڑا امیر علی چانگ کو اطلاع دی مگر پولیس دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی ہے ، لٹھانی گینک کےمسلحہ ڈاکوؤں نے گھر پر دھاوا بول کر گھرسے اسلحے کے زور پر تین سگے بھائیوں کو اغوا کر کے کچے کہ طرف فرار ہو گئے،اغوا ہونے والوں میں اللہ یار، اللہ داد ، محمد یار شامل ہیں جو مریدشاخ کے رہائشی ہیں

ورثاء نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی زندگی خطرے میں ہے ایس ایچ او امیر علی چانگ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے بالاحکام کو نوٹس لینا چاہیئے

دوسری طرف ایس ایچ او امیر علی کا کہنا ہے کہ ہم ڈاکوؤں کے تعاقب میں ہیں مزید نفری طلب کر لی ہے

Shares: