میر پورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) پہلا کمشنر میراتھن کھیل میرپورخاص کی عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے . ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے پہلا کمشنر میراتھن کھیل میرپورخاص کی عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کمپلیکس میں میراتھن کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا .
انہوں نے مزید کہا کہ 21 جنوری 2024 کو ہونے والے پہلے کمشنر میراتھن کے انعقاد کروانے کا مقصد لوگوں میں امن ، پیار و محبت اور بھائی چارگی کو پروان چڑھانا ہے اور کہا کہ میراتھن میں واک اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے میراتھن ریس کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لڑکوں کی میراتھن ریس 5کلو میٹر اور لڑکیوں کی میراتھن ریس ڈیڑھ کلو میٹر تک ہوگی جبکہ میراتھن ریس کی اختتامی تقریب گاما اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی .
انہوں نے مزید کہا کہ میراتھن ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 25 ہزار اور میڈل انعام ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار اور میڈل ، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار اور میڈل جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کو بھی 5 ،5 ہزار انعام اور میڈل دیا جائے گا . کمشنر نے اس بات کا اعلان کیا کہ میراتھن میں ہونے والی واک میں بزرگ شہری بھی حصہ لے سکتے ہیں .
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں ہونے والے میراتھن مقابلوں کو بہتر طور پر اجاگر کریں تاکہ ان مقابلوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر میرپورخاص کو اجاگر کریں تاکہ لوگوں کو یہ معلوم ہو سکے کہ میرپورخاص زندہ دل لوگوں کا شہر ہے .
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون علی نواز بھوت ، ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون میرپورخاص پریم چند ، پڈسٹرکٹ آفیسر اسپورٹس واس دیو ، اسپورٹس آرگنائزر میرپورخاص واحد حسین پہلوانی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی .