سپریم کورٹ نے انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے انسپکٹر عبداللہ کی ملازمت بحالی کی درخواست مسترد کردی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے لوگ انٹیلیجنس بیورو میں ہونگے تو ادارے کا کیا ہوگا؟ انٹیلیجنس بیورو کسی کو نہیں بتاتی کہ وہ کیا کر رہی ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ بھی لگائی گئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آئی بی جیسے ادارے میں ہوتے ہوئے آپ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، مجھے آپکی نہیں عوام کی فکر ہے،پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کی نوکری کا ایک معیار ہوتا ہے، آپ اس نوکری کی بجائے کوئی اور دھندا کرلیں،
برطرف انسپکٹر آئی بی نے عدالت میں کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے کے الزام پر ملازمت سے برطرف کیا گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ گاڑی آپکے پاس تھی؟ برطرف آئی بی انسپکٹر نے کہا کہ دوست کی گاڑی ایک دن کے لئے استعمال کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جھوٹ مت بولیں، کسی پر احسان نہیں کیا آپ نے،
8 فروری کے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ
انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔
تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے
سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے،
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
مجھے نہیں معلوم بشریٰ بی بی کہاں ہیں، میرا بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں