نواز شریف کو نہ نکالاگیا ہوتا تو پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، نواز شریف کا جلسے سے خطاب

0
182
nawaz

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حافظ آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح آپ نے ہمارا استقبال کیا، میرے لیئے اپنے جذبات پہ قابو پانا مشکل ہے،یہ ایک تاریخی استقبال ہے آپ کو دیکھ کر نواز شریف بھی جھوم رہا ہے،کئی سال بعد آپ سے مخاطب ہوں، جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہا،

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 5 ججوں نے عوام کے نمائندہ وزیر اعظم کو فارغ کر دیا،اگر نواز شریف کو بار بار نکالا نہ جاتا بار بار گرفتار نہ کیا جاتا بار بار جعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتا تو آج پاکستان کا مقام بہت اونچا ہوتا پاکستان منفرد مقام حاصل کرچکا ہوتا پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا اور سبز پاسپورٹ باعزت مقام حاصل کرچکا ہوتا،ملک میں موٹروے کی تعمیر سے سفر آدھے وقت میں طے ہونے لگے،ملک میں لوڈشیڈنگ کتنے عروج پر تھی، نوازشریف نے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو حافظ آباد میں کوئی بھی ایسا شخص نہ ہوتا جس کے پاس باعزت روزگار نہ ہوتا، کوئی بے روزگار نہ ہوتا ، میں بالکل وثوق کے ساتھ کہہ رہا ہوں، ہر گھر خوشحال ہوتا،ہر گھر میں روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے، بجلی مہنگی نہ ہوتی، گیس مہنگی نہ ہوتی، روٹی آج بھی چار روپے کی ملتی، نان چار روپے کا ملتا،مہنگائی نام کی کوئی چیز نہ ہوتی، ڈالر ایک سو روپے کا ہوتا، پاکستان خوشحالی کاگہوارہ ہوتا 1990 میں پہلی بار وزیراعظم بنا، اگر خلل نہ آتا نواز شریف کو بار بار گرفتار نہ کیا جاتا، وزارت عظمیٰ سے فارغ نہ کیاجاتا تو پاکستان کا مقام کہیں اونچا ہوتا،پاکستان دنیا میں منفر د مقام حاصل کر چکا ہوتا،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، عوام کو 9 مئی اور 28 مئی کے فرق کو سمجھنا ہو گا ،آج کل نواز شریف کا وقت صرف عوام کا سوچ سوچ کر خرچ ہوتا ہے

Leave a reply