مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ:قواعد و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل میں ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)قانون و ضوابط ٹھس،کروڑوں کی کرپشن ،ضلع کونسل کے ٹینڈرزکے پول کرادئے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ میں کرپشن کا بازار گرم قانون اور ضابطے کو پس پشت ڈال کر کروڑوں روپے کے ٹینڈر کی بندر بانٹ افسران نے مبینہ طور پر 68 لاکھ روپے رشوت وصول کر کے من پسند افراد کو ٹھیکے الاٹ کر دئیے ، حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

ضلع کونسل ننکانہ صاحب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے کرپٹ افسران عوام کے پیسے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں گذشتہ دنوں ضلع کونسل ننکانہ میں ننکانہ صاحب تا واربرٹن روڈ کی مرمت اور ڈی سی ہاؤس اور چیف آفیسر دفتر کی مرمت کے لیے دو ٹینڈرز لگائے گئے جن کی مالیت 4 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی ان ٹینڈرز کے لیے اخبار اشتہار سمیت تمام قانونی کارروائی فرضی طور پر مکمل تو کی گئی لیکن افسران نے مبینہ طور پر 68 لاکھ روپے پول کی مد میں وصول کر کے چند ٹھیکیداروں اور افسران کے درمیان بانٹ کر ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز جاری نہ کیے اور من پسند افراد کو پورے ریٹس پر ٹھیکے الاٹ کر دئیے جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے من پسند ٹھیکیداروں نے دونوں ٹھیکوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کر کے کام شروع کر دئیے ہیں

باوثوق ذرائع کے مطابق ان ٹھیکوں کے بلز میں بوگس ادائیگی کے لیے بھی افسران اور ٹھیکیداروں کے درمیان بھاری رشوت کے عوض معاملات طے پا چکے ہیں اور ان ٹھیکوں میں ناقص اور کم کام کر کے زیادہ ادائیگی کیے جانے کا امکان ہے جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا شہری اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوبارہ شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا مطالبہ کیا ہے

اس بابت چیف آفیسر ضلع کونسل عامر بٹ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکے شفاف انداز میں الاٹ کیے گئے ہیں

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں