مزید دیکھیں

مقبول

برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

لندن: برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے برطانوی سکیورٹی کے وزیر کو خط لکھا جس میں برطانوی سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں زیر بحث آچکا ہے، اب برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے خط میں سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے خط میں سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات اور حملوں کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ وزیر سکیورٹی ٹام ٹگینڈہاٹ سے فوری ملاقات کی درخواست بھی کی ہے لیبر پارٹی کے اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ اس ہفتے برطانیہ میں رہنے والے سکھ افراد کو برطانوی پولیس نے ان کی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں اچانک موت کی تحقیقات کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔