پاک ایران تعلقات بحالی کے بعد فلائٹ روٹس بھی بحال کر دئے گئے
پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد فلائٹ آپریشن اسی روٹ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی مہان ایئر لائن کی پرواز تہران سے لاہور ایئرپورٹ لینڈ کر گئی، پرواز میں تہران سے 100 سے زائد مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے ،پاک ایران کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں معطل تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنگجور میں ایک چھوٹے سے گاؤں پر میزائل حملےکیے جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہوگئیں۔پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر اور اپنے تہران میں تعینات سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔پاکستان نے اگلی صبح ہی ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاک کردیا گیاتھا۔ تاہم دو روز قبل پاکستان نے ایران کے ساتھ کشیدگی ختم اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔