لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری)عمران خان کو سچ اور کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کی سزا دی جارہی ہے، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری
ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل دربار عالیہ قادریہ پیروخیل میں تنظیم اہلسنت الجماعت کے مرکزی شورای کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ عمران خان کو امریکا کا حکم نہ ماننے کی سزا دی جارہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن کا انعقاد ہوتا دیکھائی دے رہا ہے، ضلع خیبر میں پی ٹی ایی ٹکٹس تمام رہنماؤں کی باہمی مشاورت سے دیے گیے ہیں،
قادری نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے کہ عمران خان ظلم کے خلاف کھڑے ہیں،پاکستان میں قانون کی بالادستی کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کا مشن پورا کرنے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے ،اجتماع سے پی ٹی آئی کے مقامی کارکنوں اور رہنماؤں نے بھی تقاریر کی ۔ پی ٹی آئی کے نوجوان قیادت کے نمائندہ ابودرداء شینواری ،جعفر خان شینواری،دیگر مشران ملک زڑہ خان افریدی،مک عبد الرزاق آفریدی و دیگر نے بھی تقاریر کی اور یہ عہد کیا کہ عمران خان کے مشن کو گھر گھر تک پہنچائیں گے۔
مشران کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل علاقہ خوگا خیل ،دیگر علاقوں میں مخالفین کو دندان شکن شکست دیں گے،عمران خان اور پی ٹی آئی ایک نظریہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیت پی ٹی آئی کی مقدر ہے اور پی ٹی آئی ایک مضبوط جماعت ہے اور آٹھ فروری کو عدنان قادری,اقبال آفریدی اور سہیل خان آفریدی کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے۔