کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،جبکہ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
باغی ٹی وی : اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے سے 63939 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 951 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64090 رہی، حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے 12.5 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 96 ارب روپے بڑھ کر 9361 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج سوموار کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید 5 پیسے کی کمی ہوئی،انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 85 پیسے کا ہے، آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو نے کے بعد 279 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر279 روپے 90 پیسے پربند ہوا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 281 روپے 7 پیسے پربرقرار ہے-
کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف
دوسری جانب ملک بھر میں سونا فی توکہ مزید سستا ہو گیا ہے،ملکی سطح پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے سونا سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے ہوگئی،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے پر موجود ہے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2042 ڈالر کی سطح پر آپہنچی ہے –







