لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری )پاک افغان بارڈر تورخم پر 10 دن بعد تجارتی سرگرمیاں بحال
پاکستان کا افغانستان کے ساتھ تورخم سرحدی گزرگاہ 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیاگیا، کسٹم ذرائع، افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کےلئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی۔ اور یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ پشاور میں افغان قونصلرجنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے لئے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھاجس پر 13 جنوری کو عمل درآمد شروع ہوا تو افغان حکام نے تجارت کے لئے سرحد بند کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے یومیہ ٹیکس کی مد میں جمع ہوتا تھا اور بارڈر بندش کی وجہ سے دس دن میں قومی خزانے کو 50 کروڑ روپے یعنی 500 ملین روپے کا مالی نقصان ہوا۔

Shares: