پی ٹی آئی کی قیادت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر جھگڑا سامنے آیا ہے
تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان جیل میں ہیں، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے، امیدوار آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں، کئی پی ٹی آئی رہنما جیلوں میں تو کئی مفرور ہیں، ایسے میں پی ٹی آئی نے الیکشن کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا تو کئی امیدواروں نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، وہیں پرانے اور اعتماد والے امیدواروں کو یکسر نظر انداز کرنے پر وہ میدان میںآ گئے
ضلعی صدر راولپنڈی زبیر چودھری نے اعلیٰ قیادت سے فوری نوٹس لے کر پارٹی کو نقصان سے بچانے کےلئے ٹائیگرز کے ساتھ ملکر صدر نارتھ ریجن سیمابیہ ستی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، ضلعی صدر راولپنڈی نے ٹکٹوں کی تقسیم پر سوالات اٹھا دئیے، پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا
صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی چوہدری زبیر کی آڈیو منظر عام پر آ ئی جس میں انہوں نے کہا کہ صدر شمالی پنجاب اور جنرل سیکرٹری پارٹی کے ساتھ مذاق بند کریں، ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلوں سے پارٹی کا بیڑہ غرق کیا جا رہا ہے،ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی، کیا ہم صرف دھکے کھانے کیلئے ہیں، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت فیصلوں پر نظر ثانی کرے یا استعفیٰ دے
الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ