سلمان اکرم راجہ کی آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

0
106
salman akram raja

لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے کہا کہ یہ کنفیوژن ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پرنٹ کرلی یا نہیں، عدالت نے خوشگوار موڈ میں استفسار کیا کہ کیا آپ الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، وکیل نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانا مقصد نہیں بلکہ قانون کے پارٹی شناخت حاصل کرنا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیا تحفظات ہیں، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میری دو استدعا ہیں عدالت سے، مجھے پارٹی کا نامزد امیدوار سمجھا جائے، مجھے آزاد امیدوار ڈکلیئر نہ کیا جائے،پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے طور پر موجود ہے، پی ٹی آئی نے مجھے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، دو طرح کے امیدوار ہیں ایک جنہیں پارٹی نے نامزد کیا اور دوسرے آزاد امیدوار ہیں،درخواست گزار کی پارٹی کا انتخابی نشان چھین لیا گیا،رول 94 میں پارٹی کی تعریف تبدیل کر دی گئی، قانون کو رولز میں ترمیم کرکے تبدیل نہیں کیا جاسکتا،

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی ،سلمان اکرم راجہ نے وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے ،درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہےانٹرا پارٹی الیکشن نہ کرنے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے پارٹی تاحال موجود ہے، الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار ڈیکلیئر کردیا ہے ،عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈیکلیئر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے، بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے،

Comments are closed.