لاہور ہائیکورٹ، کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

انویسٹیگیشن ونگ نے بچوں کا کریمنل ریکارڈ کمپیوٹر ڈیٹا سے ختم کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا،لاہور پولیس انویسٹیگیشن ونگ نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی،عدالت نے کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق جوینائل ایکٹ پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ یکم فروری کو طلب کرلی ،جسٹس علی ضیاء باجوہ ایڈووکیٹ رانا سکندر کی درخواست پر سماعت کی ،پولیس حکام، نادرا کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے، رانا سکندر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے،

درخواست گزار نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، سی ٹی او کی عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں، بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بن رہا ہے، کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے، جن بچوں کا سی آر او میں نام شامل کیا گیا اسے خارج کیا جائے،

Shares: