ریاست کے دائرہ کار میں رہ کر ریاست سے انصاف کی اپیل کی،جمال رئیسانی

0
120
jamal

شہداء فورم بلوچستان کا دھرنا، جمال رئیسانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ مطالبات لے کر یہاں بیٹھے ہیں،ہم نے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے قانونی اور جمہوری حق مانگا،

جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،یہاں احتجاج کرنا شہداء کے خاندانوں کا مشترکہ فیصلہ تھا، یہاں دھرنا دینے کا مقصد یہ تھاکہ بلوچستان میں مداخلت کرنے والی عالمی طاقتوں کو آشکار کرنا تھا،ٹارگٹ کلنگ، انفراسٹرکچر پر حملہ کرنا اور بچوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے،شہداء کے خاندانوں کو انصاف اور دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں، ریاست کے دائرہ کار میں رہ کر ریاست سے انصاف کی اپیل کررہےہیں،آج ہم نے وفاقی وزراء سے ملاقات کی ہے، انہوں نے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کی،مسنگ پرسنز کا مدعا اٹھانے والوں سے التماس ہے کہ ریاست کے دائرے میں رہ کر مطالبات کریں،

شہداء فورم بلوچستان نے بھی پریس کلب کے سامنے سے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ آج بھی بلوچ قوم پرست انتہا پسند دھمکیاں دے رہے ہیں، ہمارے اوپر بلوچ نسل کش اور ریاست کا ٹاؤٹ ہونے کا الزام لگتا ہے، ہماری وابستگی عوام کے ساتھ ہے، عوام کے ساتھ تعلق کو نبھانا اچھی طرح جانتے ہیں، شہیدوں کے بچوں کی خاطر یہاں سیاسی کیمپین چھوڑ کر بیٹھا ہوں، جیت پاکستان کی ہو گی، جیت امن کی ہوگی، ہم خوشی خوشی یہاں سے واپس جا رہے ہیں،

Leave a reply